عالمی

کولمبیا میں دہشت گردانہ حملوں میں 2 پولیس اہلکار ہلاک،4 افراد زخمی

جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں دہشتگرد حملوں میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ جنوب مغربی علاقوں مورالس اور جامنڈی کی میونسپلٹیوں میں دو دہشت گرد حملوں میں پولیس کے 2 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پہلا حملہ مورالس میں ہوا جہاں مسلح افراد نے ایک پولیس سٹیشن کو دھماکہ خیز مواد اور گولیوں سے نشانہ بنایا، واقعے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔دوسرا دھماکہ جامنڈی میں ہوا جہاں سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار اور تین بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button