کاروباری

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 310 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو پچھلےسال کےآئی ٹی ایکسپورٹ سے 62 فیصد زیادہ ہے، رانامشہود احمد خان

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانامشہود احمد خان نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 310 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو کہ پچھلےسال کےآئی ٹی ایکسپورٹ سے 62 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ کامیابی ہمارے قابل نوجوانوں کی محنت کا نتیجہ ہے، جو ملک کی ’’ڈیجیٹل ٹرانسفر میشن ‘‘ میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے ذریعے، ہم نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں کامیاب ہونے کے لئے ضروری مہارتوں اور وسائل فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے زرمبادلہ میں گراں قدر اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز دینا اور لیپ ٹاپ مہیا کرنا آئی ٹی ایکسپورٹ کو مزید بڑھانے میں مدد دے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button