عالمی

برازیل ، شدید بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد بڑھ کر 154 ہو گئی

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سول میں شدید بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد بڑھ کر 154 ہو گئی ہے ۔ شنہوا کے مطابق سول ڈیفنس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ریو گرانڈے ڈو سول کی 461میونسپلٹیز میں تقریبا2.3 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6 لاکھ 20 ہزار افراد کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ ایمرجنسی کے 19 دنوں میں 82ہزار سے زائدافراد اور 12ہزار 100 جانوروں کو بچایا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button