قومی

پاکستان جنرل اسمبلی کے10 ویں ہنگامی خصوصی اجلاس میں فلسطین کو اقوام متحدہ کے مکمل رکن کے طور پر تسلیم کرنے کے تاریخی مطالبے کی حمایت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 10 ویں ہنگامی خصوصی اجلاس میں فلسطین کو اقوام متحدہ کے مکمل رکن کے طور پر تسلیم کرنے کے تاریخی مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ قرارداد میں طے کیا گیا کہ فلسطین اقوام متحدہ کی رکنیت کے لیے اہل ہے اور سلامتی کونسل کو اس معاملے پر احسن طریقے سے غور کرنے کی سفارش کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک اور موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں فلسطین کے داخلے پر اپنا اعتراض ختم اور ان یقین دہانیوں کی ساکھ بحال کرے جو دو ریاستی حل کی حمایت میں دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قرارداد کی منظوری فلسطینی عوام کے خلاف تاریخی ناانصافیوں کے ازالے کی جانب ایک جزوی لیکن اہم قدم ہے۔ ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ یہ 4 جون 1967 کی سرحدوں کے ساتھ ایک قابل عمل اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے امن عمل کی بحالی میں سہولت فراہم کرے گا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button