کھیلوں کی دنیا

ٹومی پال اور نکولس جیری اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹومی پال اور چلی کے ٹینس کھلاڑی نکولس جیری اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔

مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکا کے 27 سالہ ٹینس کھلاڑی ٹومی پال نے الیگزینڈر زویروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولینڈ کے حریف ٹینس کھلاڑی ہیوبرٹ ہرکاز کو شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔ چلی کے نکولس جیری نے یونان کے حریف ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس سیٹسیپاس کو ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کے 27 سالہ ٹینس کھلاڑی ٹومی پال نے الیگزینڈر زویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پولینڈ کے حریف ٹینس کھلاڑی ہیوبرٹ ہرکاز کو 5-7، 6-3 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔

چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں چلی کے نکولس جیری نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونان کے حریف ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس سیٹسیپاس کو 6-3، 5-7 اور 4-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹومی پال کا مقابلہ چلی کے ٹینس کھلاڑی نکولس جیری سے ہوگا

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button