عالمی

عالمی برادری فلسطینی بھائیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت بند کرائے، شہزادہ محمد بن سلمان

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مملکت فلسطینی ریاست کے قیام اور اس کی بین الاقوامی شناخت کی حمایت کرتا ہے۔ العربیہ کے مطابق سعودی عرب نے عرب مسائل پر بہت زیادہ توجہ دی ہے۔ مملکت بحیرہ احمر میں بحری نقل وحرکت کی حفاظت پر زور دیتی ہے۔بحرین کی میزبانی میں منعقدہ عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر چڑھائی جس بہانے سے بھی شروع کی گئی ہے وہ قابل مذمت ہے۔

ریاض نے غزہ میں انسانی حالات سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کی اور غزہ جنگ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ مملکت تنازعات کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ عالمی برادری کو ہمارے فلسطینی بھائیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت کو روکنا چاہیے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز شاہ سلمان کی ہدایت پر جمعرات کو منامہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے دیگر عرب قیادت کے ہمراہ عرب لیگ کے 33 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button