قومی

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پاک فوج اور سائنسدانون کو فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک فوج اور سائنسدانون کو فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے ۔ بدھ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم پاکستان کے دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنائے گا۔فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم پاک فوج اور سائنسدانوں کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔

پاک فوج اور سائنسدانوں پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے میں مصروف عمل ہیں۔پوری قوم کو اپنے سائنسدانوں اور مسلح افواج پر فخر ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پاک فوج اور سائنسدانوں کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button