قومی

سندھ میں مزید گرمی کی پیشگوئی، پارہ 47 تک جانے کا خدشہ

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ میں موسم مزید گرم ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی وبالائی سندھ میں کل سے دن میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹھہ اور بدین میں آج چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے، دن میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button