عالمی

ترکیہ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین سے متعلق مسودہ قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم

ترکیہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین سے متعلق مسودہ قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔ٹی آر ٹی کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں جس سے فلسطین کو وسیع تر حقوق اور مراعات کے ساتھ عالمی ادارے کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت ملے گی،

اس فیصلے نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے اپنی ریاست کے حق اور دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی برادری کی بھاری اکثریت کی مضبوط حمایت کا مظاہرہ کیا ہے۔بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی بربریت روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات اور ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button