قومی

گورنرسندھ سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات ،وفود کے تبادلوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلے دونوں ممالک کے لئے سود مند ثابت ہوں گے،صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے سازگار مواقع موجود ہیں، ایتھوپیا کے سرمایہ کار سازگار ماحول سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ گورنر سندھ نے ایتھوپیا کے سفیر کو سندھ کی روایتی اجرک اور ٹوپی بھی پیش کی۔بعد ازاں ایتھوپیا کے سفیر نے گورنر سندھ کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا بھی دورہ کیا ، اس موقع پر آئی ٹی کے طلباءنے مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button