کاروباری

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 2 سو روپے ہوگئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 39 ہزار 2 سو کا ہو گیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 686 روپے کی کمی سے 205,761 روپے سے کم ہو کر 205,075 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 188,615 روپے سے کم ہو کر 187,986 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,620 روپے اور 2,254.80 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,317 ڈالر سے کم ہو کر 2,312 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button