کھیلوں کی دنیا

شمعون ہدایت نے یونین کلب گیٹورڈ ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

شمعون ہدایت نے ثاقب ضیا کو شکست دے کر چوتھی یونین کلب گیٹورڈ ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔

یونین کلب میں کھیلے جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں گذشتہ روز شمعون ہدایت نے ثاقب ضیا کو 2-6، 7-6، 10-7 سے شکست دی جبکہ انڈر 15 سنگلز فائنل کے مقابلے میں ایسچیلے آصف نے نبراس ملک کو 4-2،2-4،5-3 سے شکست دی۔ اسی طرح انڈر13 کے فائنل میں خضر ایاز تھیبو نے امان شیخ سے 5-3، 4-1 سے ہرادیا اور انڈر 8 سنگلز فائنل میں اریز ایازنے محمد آیان عیسی کو 10-6، 6-10، 10-7 سے شکست دی۔

مہمان خصوصی مارکیٹنگ ہیڈ پاکستان بیوریج لمیٹڈ راشد اقبال نے مختلف ایونٹس کے فاتح اور رنر اپ میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر محمد خالد رحمانی، ارم بخاری ، باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدرغلام محمدخان اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button