قومی

وفاقی وزیر اویس لغاری کی سعودی وزیر توانائی پرنس عبدالعزیز بن سلمان آل سعود کے ساتھ ملاقات

وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری نے پاکستان کے انرجی سیکٹر کے وفد کے ہمراہ سعودی وزیر برائے توانائی عبدالعزیز بن سلمان آل سعود سے ریاض میں ملاقات کی جس میں توانائی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دونوں وزرا ء نے ایک دوسرے کے ممالک کے ساتھ توانائی کے شعبہ میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ اقتصادی ترقی کے عمل کو تیزی آگے بڑھایا جاسکے ، فریقین نے توانائی کے شعبہ میں بہتری لانے کےلئے تکنیکی ماہرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے مابین بات چیت پر بھی اتفاق کیا ۔بدھ کو ہونے والی ملاقات میں سعودی نائب وزیر برائے بجلی ناصر القحطانی اور سعودی ڈپٹی منسٹر برائے پالیسی و سٹریٹجک پلاننگ نائف الموسھل نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں پاکستان کے توانائی سیکٹر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور سعودی عرب کے توانائی کے ماہرین نے اپنے انرجی سیکٹر پر بریفنگ دی۔

ملاقات میں فریقین نے آئندہ چند ہفتوں میں باہمی تعاون کی بنیاد پر تفصیلی تجزیہ پر مبنی دونوں ممالک کو تعاون فراہم کرنے کی سٹریٹجی بنانے پر بھی اتفاق کیا تاکہ پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بہتری لانے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ حاصل کر کے آگے بڑ ھا جائے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button