کاروباری

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت 500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ 2 لاکھ40 ہزار روپے ہو گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ40 ہزار روپے کا ہو گیا ہے

جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 429 روپے کی کمی سے 206,190 روپے سے کم ہو کر205,761 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 189,007 روپے سے کم ہو کر 188,615 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,620 روپے اور 2,254.80روپے پر مستحکم ہے۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,322 ڈالر سے کم ہو کر 2,317 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button