کھیلوں کی دنیا

قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کے لئے پر عزم ہے،وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں جیت کے سامنے ایک ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کی کوئی حیثیت نہیں ہے،ر قم پی سی بی کے فنڈز سے مہیا کی جائے گی۔

پیر کے روز ایف آئی اے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ایک لاکھ ڈالرکی انعامی رقم دینے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ جیتنے کی صورت میں کھلاڑیوں کو دی جانے والی یہ رقم نہ تو وفاقی اور نہ ہی صوبائی حکومت سے لی جا رہی ہے بلکہ یہ ر قم پی سی بی کے فنڈز سے مہیا کی جائے گی،جس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اس معاملے کو کوئی ایشو بننا چاہیے، کیونکہ یہ کھلاڑیوں کے خون پسینے کی کمائی ہے اور یہ کھلاڑیوں پر ہی خرچ ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کے سامنے ہر کھلاڑی کے لیے ایک لاکھ ڈالرکی انعامی رقم کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور میں تو اس سے بھی زیادہ کھلاڑیوں کو رقم دینا چاہتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پر عزم ہے اور اس حوالے سے قومی ٹیم کی تیاریاں مکمل ہیں ،مجھے امید ہے کہ ہم انشا اللہ ضرورت جیتیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button