کاروباری

سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغازپرتیزی کارحجان رہا ، 100 انڈکس 862.15 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 72764.24 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈکس 862.15 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 72764.24 پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر57 کروڑ، 83 لاکھ، 88 ہزار، 643 حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 24.51 ارب روپے تھی،

مجموعی طورپر389کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 258کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور1108 کی قیمتوں میں کمی ہوئی، 23 کمپنیوں کے حصص میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔پاک الیکٹران، فوجی سیمنٹ اورکے الیکٹرک کے زیادہ حصص کی لین دین ہوئی۔ تینوں کمپینوں کے بالترتیب 48443791، 40362811 اور26775432 حصص کالین دین ہوا۔سفائیرٹیکسٹائل ملز لمیٹد کے حصص میں سب سے زیادہ 84.42 روپے فی حصص اضافہ اورہوئسٹ پاکستان کے فی حصص قیمت میں سب زیادہ 66.13 روپے کی کمی ہوئی۔

کے ایس 30 انڈکس 180.59 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 23775.44 پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روز فیوچرٹریڈنگ کے تحت 9.12 ارب روپے کے سودے ہوئے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button