کاروباری

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

پاکستان فرنیچر کونسل کاروباری مواقع اور نئی منڈیوں کی تلاش کیلئے21 مئی سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی نمائش میں شرکت کرے گی۔ پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو افسر میاں کاشف اشفاق نے اتوار کو یہاں محمد اریب کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف سی اس بین الاقوامی میگا ایونٹ میں شرکت اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھانے کے لیے اپنی اعلی و بین الاقوامی معیار کی مصنوعات کی نمائش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایکسپو پاکستانی مصنوعات کی نمائش اور بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ کاروباری معاہدے کرنے کا بہترین موقع ہے، یہ ایکسپو دنیا بھر سے خریداروں کو ایک سورسنگ پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے جس میں بنیادی اشیاء سے لے کر انتہائی تخلیقی اور معیاری مصنوعات کی وسیع رینج شامل ہے۔

میاں کاشف نے مزیدکہا کہ پی ایف سی پہلے بھی امریکہ، چین، اٹلی، سری لنکا و دیگر ممالک میں متعدد بین الاقوامی تجارتی میلوں میں شرکت کر کے اپنی مصنوعات متعارف کروا چکی ہے جن کی مارکیٹ بہت زیادہ مانگ ہے،امید ہے کہ وہ غیر ملکی خریداروں سے آرڈرز کے حصول میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی تجارتی میلوں میں شرکت کا بنیادی مقصد قومی معیشت کو مضبوط بنانا ہے اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان برآمدی مصنوعات تیار کرنے والوں کو اس ضمن میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button