کاروباری

پیٹرول کی قیمت میں 5.45 روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.42 روپے کمی کردی گئی

حکومت نے فی لیٹرپیٹرول کی قیمت میں 5.45 روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.42 روپے کمی کانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے منگل کویہاں جاری نوٹیفیکشن کے مطابق گزشتہ دوہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔

اوگرا نے بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولئیم مصنوعات کی صارفین کیلئے قیمتوں کے رحجان کا جائزہ لیا۔ یکم مئی سے فی لیٹرپیٹرول 5.45 روپے کے کمی کے بعد 288.49روپے اورہائی سپیڈڈیزل 8.42 روپے کمی کے بعد 281.96 روپے ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button