کاروباری

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ جرمنی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 اپریل ہے ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4 روزہ نمائش جرمنی کے ڈسلڈورف میں11سے 14نومبر تک جاری رہے گی جس میں میڈیکل ، ڈینٹل و سرجیکل اور ہسپتال سے وابستہ آلات اور اس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button