عالمی

متحدہ عرب امارات، بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 4 ہو گئی ہے

متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 4 ہوگئی ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین سمیت تین فلپائنی باشندے اورایک مقامی شہری شامل ہے۔امارات کی ریاست راس الخیمہ میں سیلابی ریلے میں گاڑی کے بہہ جانے سے 70 سالہ اماراتی شہری کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

سائنسدان گلوبل وارمنگ کو امارات اور عمان میں طوفانی بارش جیسے شدید موسمی واقعات کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔علاوہ ازیں امارات میں موسمیات کے قومی مرکز نے پیر اور منگل کو بھی بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button