قومی
بانی پی ٹی آئی کے لب و لہجہ سے ان کی شدید فرسٹریشن ظاہر ہوتی ہے، ہمیں گرینڈ الائنس سے کوئی خوف نہیں، عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے لب و لہجہ سے ان کی شدید فرسٹریشن ظاہر ہوتی ہے، ہمیں گرینڈ الائنس سے کوئی خوف نہیں۔
پیر کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس الائنس کے اندر جتنے بھی نام دیکھے ہیں سوائے پی ٹی آئی کے تمام جماعتیں جمہوری سوچ رکھتی ہیں۔
میرے علم میں بانی پی ٹی آئی کو ڈیل آفر ہونے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا غم و غصہ کسی جہاد یا مشن کے لئے نہیں ہے بلکہ انہیں غصہ ہی یہ ہے کہ میرے لئے دروازے کیوں بند ہو گئے۔