کھیلوں کی دنیا

کار حادثے میں زخمی قومی ویمن کرکٹرز کا سی ٹی اسکین کلیئر آگیا

کراچی میں کار حادثے میں زخمی ہونے والی قومی ویمن کرکٹرز کا سی ٹی اسکین کلیئر آیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں کھلاڑی گزشتہ رات ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی ہوگئی تھی۔ فوری طور پر دونوں کھلاڑیوں کے سر کا سی ٹی اسکین کرایا گیا تھا۔

پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی رپورٹ کلیئر آئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ دونوں کھلاڑی جمعےکی شب چائے پینے نکلی تھیں کہ حادثےکا شکار ہوئیں۔

خیال رہے کہ پاکستان ویمنز پلئیرز ان دنوں کراچی میں جاری تربیتی کیمپ میں شریک ہیں۔ پاکستان ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے لگایا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button