کھیلوں کی دنیا

جنوبی افریقا ویمن اور سری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

جنوبی افریقا ویمن اور سری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) بروز بدھ بفیلو پارک، ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا۔

میچ جنوبی افریقا کے معیاری وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز تاحال 1-1 سے برابر ہے۔میزبان جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان سری لنکن ویمن ٹیم کو 79 رنز سے شکست دی تھی ، تاہم دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکن خواتین ٹیم نے جنوبی افریقا ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے نہ صرف شکست دی بلکہ جاندار کم بیک بھی کیا ہے۔

اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار ہوگا۔سری لنکن ویمن ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی،ٹی ٹونٹی سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بفیلو پارک، ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا ۔سری لنکا کی ویمن ٹیم کو چماری اتھاپتھولیڈ کر رہی ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم کو نادین ڈی کلرک لیڈ کر رہی ہیں۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 9 اپریل کو پہلے میچ سے ہوگا، جو بفیلو پارک، ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button