قومی

سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بنچ اسلام آباد ہائی کورٹ ججز خط از خود نوٹس کیس پر (کل ) سماعت کرے گا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا سات رکنی لارجر بنچ (کل)بدھ 3 اپریل 2024ء کو عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے معاملہ پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔

لارجر بینچ میں جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 26 مارچ 2024ء کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کے اراکین کو ایک خط لکھا گیا تھا، جس میں مبینہ طور پر ججوں کے رشتہ داروں کے اغوا، تشدد اور رہائش گاہوں میں خفیہ نگرانی کے ذریعہ دباؤ ڈالنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

یہ خط اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے دستخطوں سے لکھا گیا۔ خط میں درج مبینہ الزامات پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button