قومی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آٹزم سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں منگل کو آٹزم سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا۔ آٹزم سے متاثرہ بچے اپنی زندگی میں مگن رہتے ہیں اور صلاحیتیں متاثر ہونے کے باعث معاشرے میں اہم کردار ادا کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ آٹزم سے متاثرہ بچوں میں بولنے، سمجھنے، سیکھنے کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔

دنیا کے مختلف ممالک میں اس بیماری کی وجوہات جاننے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن تا حال حتمی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ آٹزم کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف سرکاری، نجی اور طبی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور آٹزم کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button