کاروباری

تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 24.94 فیصدکی کمی، برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8.93 فیصدکااضافہ ریکارڈ

ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 24.94 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی کے پہلے 9 ماہ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پرر 8.93 فیصدکااضافہ جبکہ درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8.65 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کر مارچ 2024 تک کی مدت میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کاحجم 17.030 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.94 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک کے تجارتی خسارہ کاحجم 22.68 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مارچ میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کاحجم 2.17 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 56.30 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال مارچ میں تجارتی خسارہ کاحجم 1.38ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8.93 فیصدکااضافہ ہوا، مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملکی برآمدات کاحجم 22.91 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 21.06ارب ڈالرتھا، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ملکی برآمدات میں 1.08 فیصدکی کمی ہوئی، فروری میں ملکی برآمدات کاحجم 2.58ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں کم ہوکر2.55 ارب ڈالرہوگیا، گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں رواں سال مارچ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر7.99 فیصدکااضافہ ہوا، گزشتہ سال مارچ میں ملکی برآمدات کاحجم 2.36 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملکی درآمدات کاحجم 39.94 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 43.72 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8.65 فیصدکم ہے۔ گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں رواں سال مارچ میں ملکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر25.86 فیصدکی نموہوئی۔ گزشتہ سال مارچ میں ملکی درآمدات کاحجم 3.75 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو رواں سال مارچ میں 4.72 ارب ڈالرہوگیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button