کاروباری

روانڈا انٹرنیشنل ٹریڈ فئیر میں شرکت کے لئے5اپریل تک درخواستیں طلب

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے روانڈا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ 27ویں روانڈا انٹرنیشنل ٹریڈ فئیر ‘‘ میں شرکت کے لئے 5 اپریل تک درخواستیں طلب کر لیں۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 22روزہ نمائش روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں 25جولائی تا 15 اگست تک جاری رہے گی جس میں ٹیکسٹائل ، گارمنٹس ، لیدر کی مصنوعات ، زراعت سے وابستہ مصنوعات ، آلات ، الیکٹرونکس ، مشینری ، دستکاری ، جیولری اور آئی ٹی سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button