کھیلوں کی دنیا

انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرزبنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا

انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرزبنگلور اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیموں کے مابین کل(منگل )کو ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔ رائل چیلنجرزبنگلور کی ٹیم کو مایہ ناز پروٹیز بلے باز فاف ڈو پلیسی لیڈ کررہے ہیں جبکہ مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز لوکیش راہول لکھنؤ سپر جائنٹس ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں ۔

رائل چیلنجرزبنگلور کی ٹیم اب تک 3میچز کھیل چکی ہے جبکہ اس کو ایک میچ میں فتح اور 2میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 9ویں نمبر پر ہے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم نے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں جن میں اس کو ایک میچ میں فتح اور ایک میچ میں شکست ہوئی ہے تاہم وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button