بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 31 مارچ کو کھیلا جائے گا
بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا کرکٹ میچ 31 مارچ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا،
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچز کی سیریز میں مہمان آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔ آسٹریلوی خواتین ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جہاں اس کی میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز شیڈول ہے ۔ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز جو آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ کا حصہ ہے،
مکمل ہوچکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 2 اپریل کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز کی طرح ٹی ٹونٹی سیریز کے بھی تینوں میچ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔الیسا ہیلی ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو لیڈ کریں گی ۔