قومی

وزیر اعظم کی نویں پی ایس ایل میں کامیابی پراسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد، پی ایس ایل کی بدولت پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی، شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نویں پاکستان سپر لیگ 2024 جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرتا ہے، پی ایس ایل کی بدولت پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی ہے، حکومت ملک میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کیلئے پرعزم ہے ۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ فائنل میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا یہ کسی ایک ٹیم کی نہیں پاکستان کی جیت ہے ۔وزیراعظم نے نویں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ، سیکیورٹی فورسز ، انتظامیہ، دیگر تمام منتظمین اور شائقین کرکٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری سیریز میں شاندار مقابلے اور بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ دیکھنے میں آئی ۔

پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خصوصی طور پر ممنون ہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ پی ایس ایل نے نہ صرف کرکٹ شائقین کو بہترین تفریح مہیا کی ہے بلکہ گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کی کھوج میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی بدولت پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی ہے۔

وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاکہ حکومت ملک میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کیلئے پرعزم ہے ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پی ایس ایل 2024کے فائنل میں ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button