قومی

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف13 کارروائیوں میں 98 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 16 ملزمان گرفتارکر لیے

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف13 کارروائیوں میں 98 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 16 ملزمان گرفتارکر لیے ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ پشاور ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے 2 مسافروں سے 9 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 2.9 کلو گرام آئس برآمدکی گئی ۔سیالکوٹ ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 1 کلو گرام آئس برآمدکی گئی ۔لاہور کوریئر آفس میں اٹلی بھیجے جانے والے پارسل سے 400 گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو کارروائیوں میں سعودیہ اور ترکی جانے والے دو مسافر سے116 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے ۔لاہور ایئرپورٹ پر ملیشیا جانے والے مسافر سے 19 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ۔

راولپنڈی میں کوریئر آفس سے تھائی لینڈ بھیجے جانے والے دو پارسلز سے 164 گرام ویڈ برآمدکی گئی ۔موٹر وے چوک پشاور کے قریب 3 ملزمان سے 40.8 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب دو ملزمان سے 21.3 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب دو خواتین سے 14 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔

جڑانوالہ روڈ فیصل آباد پر دو ملزمان سے 1.2 کلو گرام افیون، 2 کلو گرام ہیروئن اور 3.3 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button