عالمی

چین ، کوچ بس سے ٹکرا گئی ،ایک شخص ہلاک، 37افراد زخمی

چین کی تیانجن میونسپلٹی میں کوچ سڑک کنارے کھڑی بس سے ٹکرا گئی جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور 37افراد زخمی ہو گئے۔

شنہوا نے ضلع ڈونگلی کے پبلک سکیورٹی بیورو کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی صبح ضلع ڈونگلی میں اس وقت پیش آیا جب کوچ سڑک کنارے کھڑی خراب بس سے ٹکرا گئی جس کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی

جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 37افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button