عالمی

شہریوں کے انخلا کے منصوبے کے بغیر رفح میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے، امریکا

وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکی انتظامیہ شہریوں کے انخلا کے واضح منصوبے کے بغیر رفح میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گی۔العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل سے رفح میں انسانی صورتحال کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع غزہ میں عارضی بندرگاہ کو مکمل کرنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

جان کربی کا بیان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے فوج کو رفح میں داخل ہونے سے روکنے کے بین الاقوامی دباؤ کو مسترد کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ نیتن یاہونے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج رفح میں لڑائی جاری رکھنے کی تیاری کر رہی ہے، اس دوران ہمیں خطے میں داخل ہونے اور مشن کو مکمل کرنے سے روکنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے، اسرائیل کا وزیر اعظم ہونے کے ناطے وہ اس دباؤ کا مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button