قومی

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو عہدہ سنبھالنے پر مختلف ممالک کے ہم منصبوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو عہدہ سنبھالنے پر مختلف ممالک کے ہم منصبوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ چیک ریپبلک کے وزیر خارجہ جان لیپاوسکی نے اسحاق ڈار کو پاکستان کا وزیر خارجہ مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیک ریپبلک اور پاکستان کے درمیان طویل عرصے سے دوستانہ اور تعمیری تعلقات قائم ہیں۔

مالدیپ کے وزیر خارجہ موسی ضمیر نے بھی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے اسحاق ڈار کو پاکستان کے 39 ویں وزیر خارجہ کے طور پر تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں انتہائی ذمہ دارانہ مشن میں کامیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں یوکرین اور پاکستان کے درمیان باہمی طور پر فائدہ مند دوطرفہ اور بین الاقوامی تعاون کو وسعت دینے کا منتظر ہوں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنی پوسٹ میں چیک ریپبلک کے وزیر خارجہ جان لیپاوسکی کے مبارکباد کے پیغام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں باہمی فائدے کے لئے پاکستان اور چیک ریپبلک کے درمیان دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط کرنے کا منتظر ہوں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button