قومی
قومی اسمبلی ہال کوسینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشن کے طور پر استعمال کرنے کی قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں اسمبلی ہال کوسینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشن کے طور پر استعمال کرنے کی قرارداد کی منظوری دیدی گئی۔
بدھ کو اس بارے ڈاکٹرشازیہ مری نے ایوان میں تحریک پیش کی کہ قومی اسمبلی ہال کو 2 اپریل کیلئے سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشستوں کیلئے بطور پولنگ سٹیشن استعمال کرنے کی اجازت دی جائے، ایوان نے کثرت رائے سے قراردادکی منظوری دیدی۔