ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ‘ایچ ای سی ادارہ جاتی وابستگی پالیسی-2024’ پر نظرثانی کرتے تمام پبلک سیکٹر ڈگری دینے والے اداروں کیلئے نظرثانی شدہ پالیسی لاگو کرنے کے لیے کلیدی رہنما خطوط

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ‘ایچ ای سی ادارہ جاتی وابستگی پالیسی-2024’ پر نظرثانی کرتے تمام پبلک سیکٹر ڈگری دینے والے اداروں کو نظرثانی شدہ پالیسی کو لاگو کرنے کے لیے کلیدی رہنما خطوط کے بارے میں مطلع کیا ہے۔ پیر کو ایچ ای سی حکام نے بتایا کہ ایک آن لائن پورٹل (https://edustats.hec.gov.pk/) تیار کیا ہے جس سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکتا ہے تاکہ سافٹ ڈیسک کے جائزے اور اسے آگے بڑھایا جا سکے۔
حکام نے بتایا کہ ایچ ای سی سے الحاق ڈگری جاری کرنے والے ادارے اس پالیسی کے نفاذ کو یقینی بنائیں گے تاہم پہلے سے الحاق شدہ کالجوں/اداروں کا پی او آر ڈیٹا رجسٹرار کے ذریعے تصدیق شدہ اور ڈی اے آئی کے سربراہ کی طرف سے کائونٹر دستخط شدہ دو ہفتوں کے اندر smemon@hec.gov.pk پر پیش کرنا ضروری ہے۔ ایچ ای سی کی موجودہ پالیسی کی روشنی میں پہلے سے الحاق شدہ کالجز/انسٹی ٹیوٹ کا از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور ان کا ڈیٹا متعلقہ ڈگری دینے والے اداروں کے ذریعے چھ ماہ کے اندر مذکورہ پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے گا، بصورت دیگر ان کا الحاق منسوخ کر دیا جائے گا۔ غیر تعمیل کرنے والے اداروں کی طرف سے جاری ڈگریوں کو کمیشن، ایکریڈیٹیشن اور اٹیسٹیشن ڈویژن تسلیم نہیں کرے گا۔