کھیلوں کی دنیا

سعودی خواتین کی اونٹ سواری کے مقابلوں میں شرکت کے لیے تربیتی کیمپ قائم

سعودی عرب میں اونٹ فیڈریشن نے جنادریہ کیمل فیلڈ میں 11 تا 30 مارچ کے دوران سعودی خواتین اونٹوں کی جوکیوں کے لیے تربیتی کیمپ قائم کر دیاہے جس میں 12 اونٹ بان خواتین شرکت کریں گی۔

عرب خبر رساں ادارے کےمطابق کیمپ کے دوران اونٹوں کو سعودی اونٹ فیڈریشن کی نگرانی میں تربیت دی جاتی ہے تاکہ انہیں آئندہ چیمپئن شپ کے لیے تیار کیا جا سکے، جن میں سب سے اہم العلا اونٹ کپ ہے جو کہ اپریل میں ہو گا۔

فیڈریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئر محمود البلوی نے وضاحت کی کہ تربیتی کیمپ کا قیام سعودی اونٹ فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ فہد بن جلوی کی ہدایت پر عمل میں لایا گیا ہے، تاکہ سعودی خواتین کو اونٹ سواری کے مقابلے کے لیے تیار کیا جا سکے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button