پشاور زلمی نویں مرتبہ پلے آف میں پہنچی ہے ، مستقل مزاجی کا کریڈٹ پلیئرز کو جاتا ہے، ڈیرن سیمی کی میڈیا سے گفتگو

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزپشاورزلمی کے ہیڈکوچ ڈرین سیمی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی نویں مرتبہ پلے آف میں پہنچی ہے ، مستقل مزاجی کا کریڈٹ پلیئرز کو جاتا ہے۔
انہوں نے اتوار کو پشاورزلمی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے اوول گرائونڈ میں پریکٹس سیشن کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے سال سے ہی نوجوانوں پر بھروسہ کیا ۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ بابر اعظم کی وجہ سے ٹیم میں تجربہ آیا ہے،بابر اعظم ایک سپر اسٹار ہے ، وہ ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ زلمی کے لیے میرا پیار الگ ہے، کوچنگ میں پوری جان لگاتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں یہاں پشاور کی نمائندگی کررہا ہوں، پاکستان کی کوچنگ کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ ہمیں انتظار ہے کہ پشاور میں میچز ہوں ، ایک دن آئے گا جب ہم پشاور میں کھیلیں گے اور ان کا استقبال دیکھیں گے۔مزید برآں پشاور زلمی نے اپنے پریکٹس سیشن میں کھیل کے تینوں شعبوں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں مزید مہارت حاصل کرنے کے لئے بھرپور سیشن کیا اور فزیکل ٹریننگ بھی کی۔