قومی

لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کا آصف علی زرداری کے دوسری مرتبہ صدر مملکت بننے پر جشن

لاڑکانہ میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اور سٹی کی جانب سے آصف علی زرداری کے دوسری بار ملک کے صدر منتخب ہونے پر جشن مناکر ریلی نکالی گئی، جس میں جیالوں نے جیئے بھٹو، جیئے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، جیئے بلاول بھٹو زرداری، جیئے آصف علی زرداری، ایک زرداری سب پر بھاری کے نعرے لگاکر مٹھائیاں تقسیم کرکے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور پارٹی ترانوں پر رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا جس دوران انہوں نے آصف علی زرداری کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

ریلی سے لاڑکانہ کے میئر انور علی نواز لہر، پیپلز پارٹی سٹی لاڑکانہ کے صدر خیر محمد شیخ، پیپلز پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عمران حسن جتوئی، سپاف رہنما کامران اوڈھانو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری 2009 سے 2013 تک ملک کے صدر منتخب ہوئے اور اب دوسری مرتبہ بھی وہ بھاری اکثریت سے صدر پاکستان منتخب ہوئے ہیں،

آصف علی زرداری نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 18ویں ترمیم کے ذریعے اپنے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو سونپ دیے جس سے صوبوں کو خود مختاری اور این ایف سی ایوارڈ ملا، ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے دوسری بار پاکستان کے صدر منتخب ہونے سے صوبے مزید خودمختار ہوجائیں گے اور 18ویں ترمیم کے بعد جلد ہی 17 وزارتیں وفاق سے صوبوں کو منتقل ہوجانے پر صوبے معاشی طور پر خوشحال ہونگے

جو پیسہ صوبوں پر خرچ ہوگا جس سے سندھ سمیت ملک کے دیگر صوبے میں خوشحالی آئے گی اور ملک میں معاشی بحران کا بھی خاتمہ ہوگا

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button