کاروباری

آئی سی سی آئی دبئی بزنس کانفرنس 4مارچ کو شیڈول،تیاریاں مکمل کر لی گئیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام دبئی میں منعقد ہونے والی بزنس کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔کانفرنس 4مارچ کو دبئی کی میزبانی میں منعقد ہو گی۔صدر اسلام آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری کی قیادت میں صنعت کاروں اور تاجروں کا 160 رکنی وفد کانفرنس میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گیا ۔کانفرنس میں پاکستان، دبئی اور خلیجی ممالک سمیت پوری دنیا سے عالمی سرمایہ کار شریک ہوں گے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کانفرنس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ایس آئی ایف سی کے نمائندے عالمی سرماروں کو بریفنگ دیں گے۔صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن بختاوری نے کانفرنس کے حوالے سے کہا ہے کہ بزنس کانفرنس پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا بہترین موقع ہے۔ پاکستان جن معاشی مسائل کا شکار ہے اس سے نکلنے کا پائیدار حل سرمایہ کاری میں ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے کوشاں ہے ،

دبئی بزنس کانفرنس بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے حوالے سے حکومت پاکستان ،دبئی کی اتھارٹیز اور پاکستانی سفارتی مشن کا تعاون انتہائی اہم ہے ۔ کانفرنس کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود مواقع کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات ، زراعت اورآ ئی ٹی کے شعبوں میں قومی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے ایک مربوط نظام وضع کیا گیا ہے ۔عالمی سرمایہ کاروں کو اس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی سرمایہ کاری کونسل پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری اور بزنس کمیونٹی کے خدشات کو دور کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔

ہم اس کانفرنس کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہ صرف محفوظ بلکہ دنیا کے بہت سے ممالک کے مقابلے میں انتہائی منافع بخش بھی ہے ۔حکومت کی پالیسیاں اور اداروں کا تعاون پاکستان میں سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔ صدر اسلام آباد چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ دبئی بزنس کانفرنس نہ صرف عالمی سرمایہ کاروں بلکہ پاکستان سے باہر موجود سرمایہ کاروں کے لیے بھی ایک بڑا موقع ہے کہ وہ اس کانفرنس میں شریک ہوں اور پاکستان میں سرکاری کے مواقع کے حوالے سے آگاہی حاصل کریں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button