کھیلوں کی دنیا

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات کو شروع ہوگا

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل( جمعرات )سے 4 مارچ تک بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں مہمان آسٹریلوی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کر دیا تھا۔ آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں ،دوسرے میچ میں 72 رنز جبکہ تیسرے میچ میں 27 رنز سے شکست دی تھی۔

آسٹریلوی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیل چکی ہےجبکہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا ابھی باقی ہے۔ دونوں ٹیمیں ویلنگٹن پہنچ چکی ہیں جہاں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 29 فروری سے 4 مارچ تک کھیلاجائے گا ، دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 8 سے 12 مارچ تک ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ٹم سائوتھی لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button