عالمی

نائیجیریا ، زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے سے 6افراد ہلاک، 20زخمی

نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست انامبرا کی مارکیٹ میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے سے 6افراد ہلاک اور 20زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ یہ واقعہ ریاست کے تجارتی شہر اونیتشا کی اوڈو۔اِگبو مارکیٹ میں پیش آیا جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

انامبرا ریاست کے گورنر چارلس سولوڈو نے صحافیوں کو بتایا کہ اس عمارت کو ایک نجی ڈویلپر نے حکومت کی منظوری کے بغیر تعمیر کیا تھا۔ انہوں نے اس واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے ریاست میں غیر قانونی تعمیرات کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button