عالمی

یوایس ایڈ کا غزہ میں امدادی کارکنوں کے تحفظ کے لیے 53 ملین ڈالر کا اعلان

امریکی ادارے یوایس ایڈ نے غزہ میں امدادی کارکنوں کے تحفظ کے لیے 53 ملین ڈالر کی رقم کا اعلان کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق یہ اعلان ادارے کی سربراہ سمانتھا پاور نے غزہ میں امدادی اشیا کی محفوظ تقسیم کے لیے کیا ۔

یو ایس ایڈ یہ امداد عالمی پروگرام برائے خوراک اور دوسرے غیر حکومتی اداروں کے توسط سے بروئے کار لائے گا۔اردن سے ویڈیو لنک پر اعلان کرتے ہوئے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے کہا یہ ان لوگوں کی لیے امداد ہے جو اس وقت ضرورت مندوں تک پہنچ رہے ہیں،یہ امداد ان امدادی کارکنوں کو جائے گی جو اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر لوگوں تک خوراک پہنچا رہے ہیں ،اس امداد سے ان کا تحفظ کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button