کاروباری

بینکوں کے ڈیپازٹس ، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں جنوری کے دوران اضافہ ریکارڈ

بینکوں کے ڈیپازٹس ، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2024 کے اختتام پر کمرشل بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 27541 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 21 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 22754 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا۔ دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر 1.1 فیصد کی کمی ہوئی ۔ دسمبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 27841 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو جنوری میں کم ہو کر 27541 ارب روپے ہو گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق جنوری کے اختتام پر بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کاحجم 12095 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 3.7 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں بینکوں کے مختصر مدت کےقرضوں کا حجم 11659 ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔

دسمبر کےمقابلہ میں جنوری میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر 2.1 فیصد کی کمی ہوئی۔ دسمبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کاحجم 11659 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو جنوری میں بڑھ کر 12095 ارب روپے ہو گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے اختتام تک بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) کاحجم 25603 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ سا ل جنوری کے مقابلہ میں 32.7فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 19293 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔

دسمبر کےمقابلہ میں جنوری میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر 1.3 فیصد کی نمو ہوئی ۔ دسمبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 25280 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو جنوری میں بڑھ کر 25603 ارب روپے ہو گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button