عالمی

چینی سیاحوں کا سعودی عرب جانے کی درخواستوں میں 800 فیصداضافہ

چینی سیاحوں کی سعودی عرب جانے کی درخواستوں میں 800 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

العربیہ نے حال ہی میں اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے کی جاری رپورٹ “ورلڈ ٹوورازم بیرومیٹر 2023” کے حوالے سے بتایا کہ 2023 میں مشرق وسطیٰ کے خطے کا دورہ کرنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 86.3 ملین تک پہنچ گئی جو 2019 کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں متعددٹریول پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2023 میں چینی سیاحوں کی سعودی عرب جانے کی درخواستوں میں 800 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے،چینی سیاحوں کے لیے متحدہ عرب امارات اور مراکش جیسے سیاحتی مقامات کی مقبولیت میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بہار کے تہوار کی تعطیلات کے دوران مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک بھی چینی سیاحوں کے لیے مقبول مقامات بن گئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button