کھیلوں کی دنیا

بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 7 مارچ سے دھرم شالہ میں شروع ہوگا

بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 7 مارچ سے 11 مارچ تک ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔مہمان برطانوی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 28 رنز سے شکست دی تھی تاہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو نہ صرف 106 سے شکست دی بلکہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی ، میزبان بھارتی ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی مہمان برطانوی کو 434 رنز سے شکست دی تھی اور رانچی میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن سبقت حاصل کرلی ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان بھارتی ٹیم سے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی ٹیم کو مایہ ناز آل رئونڈر بین سٹوکس لیڈکریں گے جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کو ابتدائی چار ٹیسٹ میچوں میں مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے لیڈ کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 7 سے 11 مارچ تک ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button