کاروباری

پی پی ایل کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 41 فیصد اضافہ، حجم 68.77 ارب روپے رہا

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کمپنی (پی پی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 41 فیصد اضافہ ریکارڈ،حجم 68.77 ارب روپے رہا ۔ کمپنی کے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پی پی ایل کو 68.77 ارب روپے بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو 48.93 ارب روپے بعد ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 25.28 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17.98 روپے تھی۔ جاری مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پی پی ایل کو 39.15 ارب روپے بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 75فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پی پی ایل کو 22.32 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پی پی ایل کی فی حصص آمدنی 14.39 روپے رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8 روپے 20 پیسے تھی۔ جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پی پی ایل کے آپریشنل اخراجات کا حجم 24.82 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی پی ایل کے آپریشنل اخراجات 23.49 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔

تیل و گیس تلاش کرنے کے اخراجات کا حجم 8.58 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تیل و گیس تلاش کرنے کے اخراجات کاحجم 9.007 ارب روپے تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button