قومی

اے این ایف کی کارروائیاں، ایک ٹن 84 کلوگرام منشیات برآمد،9 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 7 کارروائیوں میں ایک ٹن 84 کلوگرام منشیات برآمدکرکے9 ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔

اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلوگرام آئس اور 766 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 969 گرام آئس برآمدکی گئی ۔برہان انٹرچینج کے قریب ملزم سے 192 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔وارسک روڈ پشاور سے 4.8 کلوگرام چرس برآمدکرکے ملزم گرفتارکیا گیا ۔چکلالہ سکیم تھری راولپنڈی میں دو ملزمان سے 1.5 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔

ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم سے 800 گرام چرس برآمدکی گئی۔سپر ہائی وے کراچی میں دو ملزمان سے مختلف نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں جن میں 33.8 کلوگرام لورازیپام، 3.8 کلوگرام نازیپام، 2.8 زولپیڈم 6.3 کلوگرام ڈفین آکسائیڈ، 3 کلوگرام پوٹاشیم پرمیگنیٹ،33 کلو گرام زیناکس، 60 کلوگرام الپرازولم، 45 کلو گرام موگاڈون 360 کلوگرام ریووٹرلز، 55 کلوگرام ولیم، 280 لیکسوٹنل گولیاں شامل ہیں۔اے این ایف ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button