عالمی

اسرائیلی جیل میں انتقال کر نے والے فلسطینی قیدی کی شناخت عزالدین البنا کے نام سے ہوئی ہے،پی پی ایس

فلسطینی کمیشن برائے امورِ اسیران و سابق اسیران اور فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی (پی پی ایس)نے کہا ہے کہ چند روز قبل رام اللہ کی اسرائیلی جیل میں انتقال کر جانے والے فلسطینی قیدی کی شناخت عزالدین البنا کےکے نام سے ہوئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق نفحہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والے وکیل کو قیدیوں نے بتایا کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے40 سالہ عزالدین البنا معذور تھے اور وہ تقریباً دو ماہ قبل اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں اپنے گھر سے اغوا ہونے سے پہلے وہیل چیئر استعمال کرتے تھے۔

قیدیوں نے تصدیق کی کہ بنا سنگین صحت کی حالت میں رام اللہ جیل پہنچے جنہیں اسرائیلی فوجیوں اور تفتیش کاروں کے ہاتھوں اذیت ناک تشدد کے نتیجے میں پورے جسم پر شدید السر تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ قیدی بنا کی موت رام اللہ جیل کے مریض خانے میں منتقلی کے بعد گزشتہ منگل کو ہوئی تھی لیکن جیل انتظامیہ نے ان کی موت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button