عالمی

مسجدِ اقصیٰ سے محبت ہے ، اس کی ز یارت کرتے رہیں گے،شیخ کمال الخطیب

مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک کے نائب سربراہ شیخ کمال الخطیب نے کہا ہے کہ ہمارے لوگ مسجدِ اقصیٰ سے محبت کرتے ہیں اور اسے تنہا نہیں چھوڑیں گے ، سال بھر بالعموم اور رمضان المبارک کے دوران اس کی ز یارت کرتے رہیں گے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شیخ کمال الخطیب نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسجدِ اقصیٰ صرف اور صرف مسلم قوم کی ملکیت ہے اور اس کی سرزمین پر کسی اور کو حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ مسجدِ اقصیٰ سے محبت کرتے ہیں، اسے تنہا نہیں چھوڑیں گے اور سال بھر بالعموم اور رمضان کے دوران بالخصوص اس کی زیارت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کتنے چھوٹے اور بے وقوف ہیں جو یہ سوچ کر ایسے فیصلے کرتے ہیں کہ وہ ہمیں مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں بیٹھنے کے لطف سے محروم کر سکتے ہیں ، ہم اس کے قریب ترین فلسطینی، عرب اور مسلم ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button